پاکستان
30 مارچ ، 2013

54 سابق ارکان پارلے منٹ کی ڈگریاں جعلی قرار

54 سابق ارکان پارلے منٹ کی ڈگریاں جعلی قرار

اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگری والے 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے۔ ان میں صوبائی اسمبلیوں کے سابق ارکان بھی شامل ہیں ذرائع نے جیونیوزکو بتایاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگری والے جن سابق ارکان کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہیں اْن میں اخوند زادہ چٹان، ثمینہ خاور حیات، غلام دستگیر راجڑ ،وسیم افضل گوندل، ناصر علی شاہ، میر بادشاہ قیصرانی،سیمل کامران اور شمائلہ رانا بھی شامل ہیں۔کمیشن نے اسراراللہ زہری اور عمرگوریج کی ڈگریاں غیر مستند قراردی ہیں۔ایچ ای سی نے میٹرک اور ایف اے کی اسناد جمع نہ کرانے والے 189 سابق ارکان پارلیمنٹ کے نام بھی الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہیں۔ان میں سید خورشید شاہ ، چودھری نثارعلی خان،فیصل صالح حیات،افراسیاب خٹک، جاوید ہاشمی اور صمصام بخاری کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امتیاز صفدر وڑائچ اور قاسم ضیاء کے نام بھی غیر تصدیق شدہ ڈگریوں والے ارکان میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :