04 مارچ ، 2012
کراچی…کراچی میں سی پی ایل سی، اے وی سی سی اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد الیاس گوٹھ سے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا، آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پانچ روز قبل بہادرآباد کے علاقے سے اغواء 18 سالہ نوجوان حذیفہ حسین کی بازیابی کے لئے پولیس اوررینجرز نے الیاس گوٹھ لیاقت آباد کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران قانون نافظ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ پولیس اور رینجرز کی پیش قدمی کے باعث ملزمان نے فرار ہونے میں خیریت جانی اور دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کئے گئے حذیفہ کو بازیاب کرالیا گیا۔بازیاب حذیفہ نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کار اس پر تشدد کرتے تھے اور صرف ایک وقت کھانا دیتے تھے۔