پاکستان
04 مارچ ، 2012

بیسویں ترمیم کاعوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، عمران خان

 بیسویں ترمیم کاعوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، عمران خان

جدہ…چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے نواز شریف سمیت سب پر اپنے ساتھ خود کش حملہ کر دیا ہے۔انہوں نے اپنی اپنی باریاں لی ہوئی ہیں،عمران خان نے کہا کہ بیسویں ترمیم کو باہمی مفادات کے تحت اتفاق رائے سے لایا گیا، عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچے گا،جدہ میں پاکستان ایگزیکٹو گروپ کے استقبالیہ سے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا، بیرون ملک تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں ،الیکشن کے وقت وہ اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں جمہوری نظام بہتر ہوگا تویہ ہی اوورسیز پاکستانی ملک واپس آکر انقلاب کو کامیاب بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہو گا تو اس کی خارجہ پالیسی بھی مستحکم ہو گی ،مسئلہ کشمیر اور بھارت سے تجارتی تعلقات بھی بہتر انداز میں بحال کئے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :