پاکستان
04 مارچ ، 2012

آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد… آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختوانخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختوانخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 40 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ میر خانی ، پٹن میں 16، چترال 13، دروش 10، راولا کوٹ 8، سیدو شریف 7، مری ، کاکول اور لوئر دیر میں 3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ کالام میں 6 انچ اور مالم جبہ میں 2 انچ برف باری رکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ پارا چنار میں منفی اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :