پاکستان
31 مارچ ، 2013

اقوام متحدہ میں یادداشت رکارڈ کیلئے جمع کرائی، فاروق ستار

اقوام متحدہ میں یادداشت رکارڈ کیلئے جمع کرائی، فاروق ستار

سکھر… متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق اقوام متحدہ میں یادداشت رکارڈ کے طور پرجمع کرائی ہے۔یہ بات انہوں نے پڈعیدن میں جلسے کے لئے سکھر ائر پورٹ پر جیونیوز سے گفت گو میں کہی۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے پہلے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف بھی اپنے سیاسی معاملات پراقوام متحدہ اور بیرونِ ملک سربراہان مملکت کو خطوط لکھتے رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں حلقہ بندیاں متحدہ کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی سازش ہے۔جب الیکشن شیڈول کااعلان ہوگیا توحلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں ، اسی لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ، امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

مزید خبریں :