31 مارچ ، 2013
پڈعیدن …پڈعیدن میں ایم کیو ایم کی جانب سے انتخابی جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے سے فاروق ستار ، نبیل گبول سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ پڈعیدن کے علاقے کلہوڑہ اسٹیشن کے قریب ہونے متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی جلسیکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے سے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار، نبیل گبول، اشفاق منگی، زونل انچارج محمد سلیم سمیت دیگر رہنما خطاب کریں۔ جلسہ گاہ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور جھنڈوں سے سجا نے کے علاوہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے سیکڑوں کرسیوں کا بھی بندوبست کیا گیاہے۔