31 مارچ ، 2013
کراچی…جماعت اسلامی نے کراچی کی 20 قومی اسمبلی اور 42 سندھ اسمبلی کی نشستوں کیلئے انتخابی مہم کیلئے شہر کے پانچو ں اضلاع اور مرکزی الیکشن سیل ادارہ نورحق میں قائم کردیا ہے۔جماعت اسلامی کراچی کا مرکزی الیکشن سیل ادارہ نورحق میں قائم ہے جہاں سے پانچوں ضلعی دفاترسے چلائی جانے والی قومی وسندھ اسمبلی کی انتخابی مہم کو مانیٹر کیاجارہاہے۔ضلعی دفاتر میں انتخابی امیدوار جہاں کاغذات نامزدگی پرکام کر رہے ہیں وہیں ان امیدواروں کی معاونت کیلئے ماہرین قانون اور اکاوٴنٹینٹ بھی موجود ہیں۔جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر اقلیت اور خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی بھی پر وصول کئے جارہے ہیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ فارم میں درج شرائط پر کرنے سے کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنا ممکن ہوگا۔کراچی میں جماعت اسلامی کے اہم رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،اسداللہ بھٹو،نعمت اللہ خان ا یڈووکیٹ،محمد حسین محنتی ،راشد نسیم ،لئیق خان ،اسامہ بن رضی ،زاہد سعید ،نصراللہ شجیع،یونس بارائی سمیت 62امیدواروں سمیت متبادل امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔