پاکستان
31 مارچ ، 2013

ایم کیو ایم کا مرکزی الیکشن سیل خورشید بیگم ہال سے متصل عمارت میں قائم

ایم کیو ایم کا مرکزی الیکشن سیل خورشید بیگم ہال سے متصل عمارت میں قائم

کراچی… انتخابات سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن سیل قائم کرلیے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ کا مرکزی الیکشن سیل خورشید بیگم ہال سے متصل عمارت میں قائم کیا گیا ہے جہاں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر کرنے اورقانونی و معاشی ماہرین کے ذریعے ان کا جائزہ لینے کا کام جاری ہے۔ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل میں سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے بھی الگ الگ ڈیسک قائم کئی گئی ہیں۔مرکزی الیکشن سیل کے جوائنٹ سکریٹری زاہد منصوری کے مطابق ملک بھر سے ایم کیوایم کے ایک ہزارسے زاید امیدواروں کے فارمز مختلف ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔الیکشن سیل میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کے تمام کوائف کو کمپیوٹرائز کرنے کے لئے بھی ایک انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس کی مدد سے میڈیا کے نمائندوں کو امیدوار کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی الیکشن سیل میں 2سوسے زائدماہرین اور کارکن دن رات کام کررہے ہیں ،جبکہ الیکشن لڑنے کی فیس بھی پارٹی فنڈ سے دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :