پاکستان
31 مارچ ، 2013

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز بجٹ کو حتمی شکل دیدیں،ایڈمنسٹریٹر

 بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز بجٹ کو حتمی شکل دیدیں،ایڈمنسٹریٹر

کراچی…بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پانچوں ڈی ایم سیز آئندہ سال کے بجٹ کو 15 مئی تک حتمی شکل دے دی جائے۔ایڈمنسٹریٹر بلیہ عظمی کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اپنے اپنے اثاثہ جات، ملازمین ، ٹھیکیداروں کے بقایاجات کا تعین ایک ہفتے میں مکمل کرلیں اور زیڈ ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں سے پنشن کی مد میں منہا کی گئی رقم فوری طور پر بلدیہ عظمیٰ کو ادا کی جائے۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنرز ، میونسپل کمشنرز اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چار محکموں صحت، تعلیم، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور لوکل ٹیکسز اپنے اپنے محکموں کے فوکل پرسن مقرر کریں جو ڈی ایم سیز کے افسران کے ساتھ اثاثہ جات اور محکموں سے متعلق فیصلہ کریں کہ یہ محکمے ڈی ایم سیز کے ماتحت کام کریں گے یا کے ایم سی کے تحت کریں گے۔

مزید خبریں :