31 مارچ ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی بائیس مخصوص نشستوں کیلئے 177 کاغذات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیئے گئے۔الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی چار مخصوص نشستوں کے لئے 57 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص تین نشستوں کے لئے اب تک 57 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔