31 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے یکم اپریل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ،پیٹرول 77پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 62پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، اوگرا نے پیٹرول ایک روپے 80پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45پیسے سستا کرنے کی سفارش کی تھی ، نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 77 پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت 62پیسے کمی کے بعد 108روپے 59پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 64پیسے کمی کے بعد 98روپے 26پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے کمی کی گئی جس کی نئی قیمت 93روپے 28پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے69پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے93پیسے کمی کی سفارش کی تھی ۔