پاکستان
31 مارچ ، 2013

قبائلی علاقے کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا الیکشن لڑنیکا اعلان

قبائلی علاقے کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا الیکشن لڑنیکا اعلان

پشاور … قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں جہاں خواتین کیلئے اکیلے گھرسے باہر نکلنا اور ووٹ ڈالنا آسان نہیں وہیں قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار ایک گھریلو خاتون نے انتخابی میدان میں قدم رکھ دیاہے، بادام زری نامی خاتون نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ باجوڑ ایجنسی کافی عرصے سے دہشت گردی اور بے امنی کی لپیٹ میں ہے جس کا قبائلیوں نے ڈٹ کرمقابلہ کیا اور امن کیلئے سرگرم رہے۔ عام انتخابات کی آمد سے بہت سی خوشگوار تبدیلیاں نظرآرہی ہیں، قبائلی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار سامنے آئیں تو سب کی نگاہیں باجوڑ ایجنسی پر مرکوز ہوگئیں۔ دور دراز علاقے ارنگ سے تعلق رکھنے والی 38 برس کی بادام زری کوئی سماجی کارکن نہیں بلکہ گھریلو خاتون ہیں۔ باجوڑایجنسی کے حلقہ این اے 44 کیلئے خاتون امیدوار بادام زری نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اسد سرور کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بادام زری نے کہا کہ علاقے کی خواتین کی خدمت کیلئے میدان میں آئی ہیں، علاقے کے عوام کے بہتر مفاد میں انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں۔

مزید خبریں :