پاکستان
31 مارچ ، 2013

عمران خان لاہور کی 2 سمیت 5 قومی نشستوں پر الیکشن لڑینگے

عمران خان لاہور کی 2 سمیت 5 قومی نشستوں پر الیکشن لڑینگے

لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور کے دو حلقوں سمیت قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور کے دو حلقوں این اے 122 اور این اے 125 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، مجموعی طور پر وہ قومی اسمبلی کے 5حلقوں سے قسمت آزمائی کریں گے، دیگرحلقوں میں این اے 1 پشاور ، این اے 56 راولپنڈی اور این اے 71 میانوالی شامل ہیں،انہوں نے پانچوں حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید خبریں :