31 مارچ ، 2013
لاہور… عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ آئے گی، منڈیاں لگیں گی، آزاد ارکان کی حکومت بنے گی،لاہورکے علاقے علامہ اقبال ٹاوٴن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کے باتیں کرنے والے کہاں گئے؟ غیر ملک سے جب کوئی اشارہ ہوتا ہے تو اُن کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں، ملک میں قیادتوں کا سحر ٹوٹ چکا، برادری اِزم پر ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ پنجاب میں 800 ملین ڈالر سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی جا سکی، سڑکیں بنا دی گئیں۔ جس اسمبلی میں 190 افراد جعلی ڈگریوں والے بیٹھے ہوں،اس جمہوریت کو دنیا نہیں مانے گی۔شیخ رشید کاکہناتھا کہ بلوچستان میں پرامن الیکشن ہو گا،وہاں پہلے سے طے ہے کہ کس نے جیتنا ہے،سیاسی جماعتوں کی قیادتیں بیرونی فنڈز لیتی ہیں جن سے انتہاپسند اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں۔