پاکستان
31 مارچ ، 2013

کراچی :لیاری میں غیر قانونی رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری

کراچی…کراچی میں اولڈ سٹی ایریاز سے بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہر سے نوگو ایریاز ختم کیے جائیں۔یہ رکاوٹیں موسیٰ لین، کھارادر، سراج کالونی اور بغدادی سمیت اولڈ سٹی ایریا میں لگائی گئی تھیں جنہیں ہٹانے کے لئے پولیس اور رینجرز کی کارروائی جاری ہے، کارروائی میں بغدادی اور کلری تھانے کے ایس ایچ اوز بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی جانے والے والی یہ کارروائی سپریم کورٹ کے شہر میں نو گو ایریاز ختم کرنے کے احکامات کے سلسلے میں کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :