31 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اہلکاروں سے مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزمان قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ایک ملزم سزائے موت کا مفرور قیدی تھا۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت ڈاکٹر داوٴد کشکوری، علی ملاح اور اختر سیال کے نام سے ہوئی ہے،جن کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 کلاشنکوف، ایک پستول اور چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی ہے،ملزمان نے گاڑی فیڈرل بی ایریا سے چھینی تھی۔مقابلے میں مارا گیا ایک ملزم ڈاکٹر داوٴد کشکوری سزا ئے موت کا قیدی تھا، جو حیدرآباد جیل سے فرار ہوا تھا۔ ملزمان نیو روسرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کے اغواء اور قتل سمیت ہندو تاجروں کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔سندھ حکومت نے ملزمان پر انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔