پاکستان
31 مارچ ، 2013

عمران خان کاٹکٹوں کی تقسیم کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

عمران خان کاٹکٹوں کی تقسیم کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

مینگورہ…تحریک انصاف کے جلسے کے دوران پارٹی ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے امیدواروں کے حامیوں نے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ جلسہ گاہ میں احتجاج کیا،جس پر عمران خان نے اعلان کیاکہ کل سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے کی وہ خودنگرانی کریں گے۔مینگورہ میں جاری جلسے کے دوران عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر چندامیدواروں کے حامی سیاہ پرچموں کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے اوراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔جس پر عمران خان نے کارکنوں کو پْرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک چیز تحریک انصاف کوشکست دے سکتی ہے اوروہ ہے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم،انہوں نے اعلان کیا کہ کل سے وہ خود ٹکٹوں کی تقسیم کی مانیٹرنگ کریں گے اورمیرٹ کی خلاف ورزی کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :