پاکستان
31 مارچ ، 2013

چند گھنٹے باقی: کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں تیزی

چند گھنٹے باقی: کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں تیزی

اسلام آباد…عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہورہا ہے، جس کے باعث کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے میں تیزی آگئی ہے۔ملک بھر میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے سرگودھا میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 68 سرگودھا پانچ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔نوازلیگ کے دیگر نمایاں رہنماوٴں میں سے چودھری عابد رضا نے این اے 107 ،اور نگزیب بٹ نے این اے 105 گجرات ،شیخ وقاص اکرم نے این اے 89 جھنگ میں کاغذات نامزدگی داخل کیے، ، پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے این اے 110، 111 اور پی پی 121 سیالکوٹ سے، نتاشہ دولتانہ نے این اے 168 وہاڑی، امتیاز صفدر وڑائچ نے این اے 98 گوجرانوالہ ، عبدالقادرگیلانی نے این اے 151 اور پی پی 202 ملتان اور جمشید دستی نے این اے 177 اور 178 پرکاغذات جمع کرائے۔ بہاول پور میں نواب صلاح الدین عباسی نے حلقہ این اے 183 اور 184 ،اویس لغاری نے این اے 173 ڈیرہ غازی خان ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے این اے 185 اور پی پی 271 بہاول پور اورمسلم لیگ ق کے عامر چیمہ نے حلقہ این اے 67 سرگودھا میں کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اسی طرح سندھ کے مختلف حلقوں میں بھی سارا دن کاغذات نامزدگی داخل کرائے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔ پیپلز پارٹی کی فریال تالپور نے حلقہ این اے 207 قمبر شہداد کوٹ ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے این اے 225 بدین، قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے پی ایس 29 خیرپور ، نعمان اسلام شیخ نے این اے 198 سکھر، آفتاب شعبان میرانی نے این اے 202 شکار پور ،میر اعجازحسین جکھرانی نے این اے 208 جیکب آبادپر کاغذات جمع کرائے۔مسلم لیگ ن کے غوث علی شاہ نے این اے 215 خیرپور، فنکنشل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ راشدی نیاین اے 235 سانگھڑ ، ایم کیوایم کے عبدالوحید میمن نے پی ایس 1 سکھر، سابق وزیر اعلی سندھ سردار علی محمد مہر نے این اے 201 گھوٹکی میں کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ خیبرپختونخواہ میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے دن بھر امیدواروں کی گہما گہمی رہی۔تحریک انصاف کے پرویز خان خٹک نے این اے 5 اور پی کے 13 جبکہ پیپلز پارٹی کے لیاقت علی شاہ گیلانی نے این اے 6 نوشہرہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ چترال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 پر کل 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 پرمیرظفراللہ خان جمالی ،جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالغفورمینگل ، نیشنل پارٹی کے عبدالحئی بلوچ ،تحریک انصاف کے میراورنگزیب خان جمالی اور نواز لیگ کے ظہور حسین کھوسہ سمیت 56 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

مزید خبریں :