31 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز اسکول پر دستی بم حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی بلدیہ ٹاوٴن شاہجہان خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز بلدیہ ٹاوٴن میں اسکول پر دستی بم حملے اورفائرنگ کا مقدمہ مقتول رشید خان کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی، قتل اور زخمی کیے جانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔