31 مارچ ، 2013
اسلام آباد…آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنما احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پارٹی صدر پرویز مشرف کو دوبارہ جوتا مارا گیا تو سخت جواب دیں گے، ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،انہوں نے لال مسجد کے علماء کو بھی اے پی ایم ایل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں پرویز مشرف کو جوتے مارنے کا واقعہ مخالفین کی پریشانی ہے، ہمارے لاہور اور کراچی کے جلسے ملک کی فضا بدل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر آف گولڑی شریف نے پرویز مشرف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے لا ل مسجد کے علماء کو بھی ملک کے استحکام کیلئے اے پی ایم ایل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔