31 مارچ ، 2013
مانسہرہ…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ شیر کی کھال میں چھپی بلیاں تحریک انصاف کے سونامی کا سامنا کسی صورت نہیں کر سکتیں۔مانسہرہ کے نواحی علاقے چھتر پلین سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا کہ جس طرح انہوں نے زرداری حکومت میں حاجیوں کا مال کھانے والے ظالموں کو بے نقاب کیا تھا اسی طرح زلزلہ کے دوران عوام کی مدد کے لئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کا بھی حساب لیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی بر سر اقتدار آکر غریبوں کو انصاف دلائے گی۔