پاکستان
31 مارچ ، 2013

ڈھاڈر سے جیکب آبا جانیوالی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، 12 افراد زخمی

کوئٹہ … ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے ایک ویگن کوئٹہ جارہی تھی کہ ڈھاڈر کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 12 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :