31 مارچ ، 2013
اسلام آباد … جمہوری حکومت کے 4 سابق وزراء جاتے جاتے سرکاری گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے، وزارت ہاوٴسنگ نے گاڑیوں کی واپسی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت ہاوٴسنگ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ 4 سابق وزراء کے پاس 12 گاڑیاں تھیں جو انہوں نے حکومت ختم ہونے کے بعد واپس نہیں کیں۔ وزارت ہاوٴسنگ کے مطابق سابق وزیر ہاوٴسنگ طالب نکئی کے زیر استعمال 2 ، لیاقت بھٹی کے زیر استعمال 6 گاڑیاں تھیں جو انہوں نے واپس نہیں کیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سابق ووزیر مملکت نعمان لنگڑیاں کے پاس ایک اور سابق وزیر مملکت رانا آصف توصیف کے زیر استمعال3 گاڑیاں تھیں۔ وزارت ہاوٴسنگ نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا ہے کہ ان سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس دلوائی جائیں۔