04 مارچ ، 2012
پشاور…پشاورپولیس نے خیبر ایجنسی سے شہر میں داخل ہونے والے دو مبینہ اغواکاروں کو مقابلے کے بعد ٹھکانے لگا دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں پیش آیا۔ تین اغواء کار خیبر ایجنسی سے پشاور کی حدود میں داخل ہورہے تھے کہ پولیس اور خاصہ دار فورس سے ان کی مڈبھیڑ ہوئی۔ پولیس کی فائرنگ دو اغواء کار مارے گئے۔ جبکہ ایک زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق اغواکاروں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔