04 مارچ ، 2012
لاہور… جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت کا آئی ایس آئی کی طرف سے دی جانے والی رقوم کا کوئی تعلق نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ اصغر خان کیس کو 22 سال ہوگئے ہیں جس میں آئی ایس آئی کی طرف سے مختلف لوگوں اور جماعتوں کو دی گئی رقوم کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پورا کیس انٹر نیٹ پر موجود ہے جس میں آئی ایس آئی کی طرف سے دیئے گئے پیسوں کی لسٹ موجود ہے اس میں جماعت اسلامی اور اس کے کسی فرد کا نام موجود نہیں۔