17 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں،انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب یہ وزارت قانون بابراعوان کو دیئے جانے کا امکان ہے،جیو نیوز کے نمائندے عبدالقیوم صدیقی کے مطابق بابراعوان کو آج ہی وزارت قانون کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔اب سے کچھ دیر قبل ہی بابراعوان نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں مستعفی وزیر قانون مولابخش چانڈیو بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ پہلے بھی یہ وزارت بابراعوان کے پاس تھی اوربھٹو ریفرنس کیس میں پیروی کرنے کی وجہ سے وہ یہ وزارت سے مستعفی ہوگئے تھے اور ایک بار پھر انہیں یہ وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔