پاکستان
17 جنوری ، 2012

سندھ اسمبلی:پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگ کی خواتین ارکان اسمبلی میں تکرار

سندھ اسمبلی:پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگ کی خواتین ارکان اسمبلی میں تکرار

کراچی…سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی خواتین ارکان اسمبلی پیرپگاراشاہ مردان شاہ کے یوم وفات پرہرسال چھٹی کی قرارداد پر الجھ پڑیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی نے پیرپگارا شاہ مردان شاہ ثانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلیے قرارداد پیش کی جس میں کہاگیا کہ پیر پگارا کے یوم وفات 10جنوری کوہرسال سندھ بھرمیں سرکاری چھٹی دی جائے۔جس پرشازیہ مری نے کہا کہ خراج تحسین پیش کرنا صحیح ہے لیکن سرکاری چھٹی الگ بات ہے۔نصرت سحرعباسی نے کہا کہ پیر صاحب پگاراعظیم شخصیت تھے،شازیہ مری نے جواب دیا کہ ہم نے آج تک پیپلز پارٹی کے شہیدلیڈرزکے انتقال پرچھٹی کی قرارداد پیش نہیں کی،پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی وزراء وزراء آغاسراج درانی اور جام مدد علی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ چھٹی کی تجویزقرارداد کے ذریعے سندھ حکومت کوبھیج دی جائے باقی کام ایوان کاہے۔بعد میں قراردادمنظور کرلی گئی۔

مزید خبریں :