06 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو امیدواروں سے غیر ضروری سوالات نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، 21ہزار کے قریب امیدوار پہلے ہی اس مرحلے سے گزر چکے ہیں ملک بھر میں جانچ پڑتال کا مرحلہ چھٹے روز بھی جاری ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق اسے ملک بھر سے اب تک 23ہزار 715 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ، جن میں سے 20 ہزار 729 کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے ، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ امیدواروں سے غیر ضروری سوالات نہ کیے جائیں۔ ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن کے مطابق ان ہدایات کے لیے ریٹرننگ افسروں کوخطوط بھجوادیے گئے ہیں۔