پاکستان
06 اپریل ، 2013

لیاقت یونیورسٹی اسپتال سے دواوٴں کی چوری کی کوشش ناکام

لیاقت یونیورسٹی اسپتال سے دواوٴں کی چوری کی کوشش ناکام

حیدرآباد …حیدرآباد میں لیاقت یونی ورسٹی اسپتال سے دواوٴں کی چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس نے لاکھوں روپے کی دواوٴں سے بھرا ٹرک پکڑلیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد میں لیاقت یونی ورسٹی اسپتال سے دوائیں ٹرک میں رکھی جارہی تھیں۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چوری کی کوشش ناکام بنادی اور اسپتال کے اسٹور کیپر کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔ لیاقت یونی ورسٹی اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنیک محمد نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جارہی ہیں جس کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔

مزید خبریں :