08 اپریل ، 2013
کراچی…اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے تین سال کے لیے 5 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے، نئے قرض سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت ستمبر تک نئے قرض کے حصول کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ پاکستان 3 سال کیلئے 5 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث الیکشن موخر ہونے سے معاشی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نئے قرض کے بدلے پاکستانی حکومت سے سخت معاشی فیصلے کرنے کی توقع رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیاسی بے یقینی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔ رواں سال جون میں ایک ڈالر 101 روپے اور دسمبر تک 105 روپے تک ہونے کا خدشہ ہے۔