08 اپریل ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پی ایس او نے اگلے تین مہینوں میں بجلی کی پیداوار کے لیے7 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے پی ایس او اس صورت میں فرنس آئل درآمد کرتا تھا جب وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی فرنس آئل کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھیں۔ مگر اب وزیر اعظم نے پی ایس او کوبغیر گارنٹی کے تیل منگوانے کی اجازت دیدی ہے۔ اجازت کے بعد ادارہ مئی، جون اور جولائی کے مہینوں میں 7 لاکھ ٹن فرنس آئل منگوائے گا۔ فرنس آئل بجلی کی پیداوار میں استعمال ہوتا ہے۔ اس اقدام سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں کسی تعطل سے بچا جاسکے گا۔