کاروبار
09 اپریل ، 2013

اسٹیل ملز کی توسیع کی رپورٹ طلب ، روس ایک ارب ڈالر دیگا

 اسٹیل ملز کی توسیع کی رپورٹ طلب ، روس ایک ارب ڈالر دیگا

اسلام آباد…پاکستان اسٹیل ملز کی توسیع کے لیے روس ایک ارب ڈالر دینے پر رضامند ہو گیا، نگراں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے اسٹیل ملز انتظامیہ سے توسیع اور پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر رپورٹ طلب کر لی۔نگراں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار شہزادہ احسن اشرف کی زیر صدرات اسلام آباد میں پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان ماربل اینڈ گرینائیڈ سے متعلق دو الگ اجلاس ہوئے ۔ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ روس پاکستان اسٹیل ملز کی توسیع کے لیے ایک ارب ڈالر دینے پر رضامند ہو گیا ہے ، اور اس حوالے سے معاہدے پر دستخط جلد کر دیے جائیں گے۔اس وقت پاکستان اسٹیل ملز اپنی کل استعداد کے 42 فی صد سے زائد پر چل رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اسٹیل ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ توسیعی منصوبے کے لیے روس کے ساتھ ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ جلد پیش کی جائے تاکہ کابینہ سے منظوری لی جا سکے۔پاکستان ماربل اینڈ گرینائیڈ انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے اکثر منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ورلڈ بنک کے تعاون سے رسالپور میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :