دنیا
05 مارچ ، 2012

عراق: حدیثہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،27اہلکار ہلاک

عراق: حدیثہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،27اہلکار ہلاک

بغداد… عراق میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے 27 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حدیثہ کے علاقے میں علی الصبح مسلح افراد نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے واقعے میں 27 پولیس سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔حملہ اس قدر شدید تھاکہ سیکورٹی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔واقعے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

مزید خبریں :