دنیا
05 مارچ ، 2012

بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

نئی دہلی… بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے نئی دلی سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی اور ہریانہ کے سرحدی علاقے میں دوپہر کے وقت 5.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔بہادر گڑھ کے علاقے میں آنے والے اس شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے عمارتیں اور مکانات لرز گئے۔زلزلے کی وجہ سے لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر رش لگ گیا۔زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈز تک محسوس کئے گئے۔نئی دلی کے علاوہ پنجاب،راجستان،ہریانہ اور اترپردیش کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کہیں جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :