05 مارچ ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت رہ گیا اور جونئے نئے لوگ تبدیلی کے نعرے لگاتے تھے وہ اوجھل ہوتے جارہے ہیں۔ ایوان اقبال میں جنرل کونسل اجلاس کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشتگردی اورانتہاپسندی نہیں تھی، آج کی طرح بم دھماکے اورخودکش دھماکے نہیں ہوتے تھے، ہمارا آج ہمارے کل سے برا نہ ہوتا اگر تسلسل رہتا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے، جن لوگوں نے دورا ٓمریت میں ہمارا ساتھ دیا وہ سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ منافقت کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگی، بعض افراد نے مشرف کو باوردی صدر بنانے کیلئے کہا اور آج مشرف کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کرائے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کو دشمن کہنے والے آج اسکی گود میں جابیٹھے ہیں۔