10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ملک بھر میں 23 ہزار 79 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جب کہ 3ہزار 996 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔قومی اسمبلی کیلئے 6 ہزار 850 اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 229 کاغذات منظور کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے 27 ہزار 75 امیداروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے 24 ہزار 94، پھر 27 ہزار 204 کاغذات نامزدگی موصول ہونے کا بیان جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی تازہ تفصیلات میں ایک مرتبہ پھر تضاد سامنے آیا ہے اور 129 کاغذات نامزدگی کم ہو گئے ہیں۔