10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سیاسی جماعتیں تو اپنے انتخابی نشانات لے چکی ہیں ، اب جو باقی بچے تھے ، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کے لیے مختص کر دیئے ہیں ، ان میں ہیں مرغی، مگرمچھ، بکری، خرگوش ،زرافہ، گائے، ہدہد، باراسنگھا، جنریٹر، چوڑیاں،ڈھول ،ڈریسنگ ٹیبل، پریشر ککر، ٹوتھ برش، آڈیو کیسٹ،استری، ہلمٹ، ٹوکری، مٹکا ، سوٹ کیس، گڑھی، اسٹیپلر رینچ، باجا اور غبارے شامل ہیں۔ آزاد امیدواروں کو اب انہی میں سے کوئی انتخابی نشان اپنے لیے چْننا ہو گا۔