پاکستان
10 اپریل ، 2013

سانحہ اوجڑی کیمپ کو بیتے 25 سال ہو گئے

سانحہ اوجڑی کیمپ کو بیتے 25 سال ہو گئے

راولپنڈی…راول پنڈی میں پیش آنے والے اوجڑی کیمپ سانحہ کو 25 سال ہو گئے۔ ان دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پچیس سال پہلے دس اپریل 1988 کوراولپنڈی میں اوجڑی کیمپ میں رکھے اسلحہ کے ذخیرے میں کچھ گڑ بڑ ہوئی اور وہاں سے راکٹ اُڑ کر شہری آبادی پر گرنے سے دھماکے شروع ہو گئے۔ پہلا دھماکا صبح 10 بجے کے قریب ہوا اور پھر راکٹ دھماکوں ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔ راول پنڈی شہر اور مضافاتی علاقوں میں گر نے والے راکٹوں نے تباہی مچا دی تھی۔ ان راکٹ دھماکوں میں جونیجو حکومت کے وزیر خاقان عباسی سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :