10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں گزشتہ تین سال سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی کا نوٹس لیا ،جس کے نتیجے میں وزارت تجارت نے این آئی سی ایل میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔گزشتہ تین سال سے نیشنل انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی غیر موجودگی کے باعث کمپنی اپنے انتظامی اور مالی معاملات قوائد کے مطابق انجام نہیں دے پا رہی تھی۔ این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے بعد کمپنی اپنے انضباطی دستاویزات اور دیگر قانونی معاملات کو نمٹا سکے گی۔ علاوہ ازیں، ایس ای سی پی نے پاکستان کی واحد ری انشورنس کمپنی، پاکستان ری۔انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حسابات اکاوٴنٹنگ قوائد کے مطابق ترتیب نہ دینے پر ، کمپنی کے سالانہ حسابات کو اکاوٴٹنگ کو معیارات کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پاکستان ری۔ انشورنس کمپنی کے سالانہ حسابات کو پہلی بار اکاونٹنگ معیارات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے ان اقدامات سے ان کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ پالیسی ہولڈرز کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔