پاکستان
10 اپریل ، 2013

سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،20افسران اضلاع میں ایس ایس پی مقرر

کراچی …سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ ، نگراں حکومت سے قبل تعینات کئے گئے افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔صوبائی سطح پرپولیس افسران کے تقررو تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ثاقب اسماعیل میمن ایس ایس پی حیدرآباد،تنویرعالم اوڈھو، ٹنڈومحمد خان اور محمد علی بلوچ کو مٹیاری میں ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔شوکت علی کھٹیان بدین، امجد شیخ ایس ایس پی نوشہروفیروز ،غلام سرور بھیو ایس ایس پی نواب شاہ متعین کردیئے گئے ہیں۔ کرم اللہ سومرو ٹنڈوالہٰ یار، ایس ایس پی خرم جامشورومیں تعینات ہوئے،اسی طرح اعتزاز گورایہ میرپورخاص، قمرجسکانی عمرکوٹ، عاصم کھوکرایس ایس پی سانگھڑ مقرر ہوئے ہیں۔ظہیراحمد تھر، عرفان بلوچ ایس ایس پی سکھر، جبکہ پیرمحمد شاہ لاڑکانہ، جاوید جسکانی جیکب آباد، سلام شیخ ایس ایس پی گھوٹکی ،نوید خواجہ خیرپور، فرخ علی کشمور،اظہرمہیسرایس ایس پی شکارپوراور فیض کوریجو کو ایس ایس پی قمبرتعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :