پاکستان
10 اپریل ، 2013

لاہور : سی این جی او رصنعتوں کے لئے گیس فراہمی شیڈول پھر تبدیل

 لاہور : سی این جی او رصنعتوں کے لئے گیس فراہمی شیڈول پھر تبدیل

لاہور…سوئی گیس حکام نے لاہور زون ون میں سی این جی او رصنعتوں کے لئے ہفتہ وار گیس فراہمی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے۔ کل گیس نہیں ملے گی۔لاہور زون میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کو گیس ملنا تھی لیکن آج شیدول تبدیل کر دیا گیا۔ اسطرح نئے نوٹیفیکشن کے مطابق اب دونوں سیکٹر کو گیس جمعہ ہفتہ اور اتوار تین روز کے لئے ملے گی ۔ اس حوالے سے تما م ریجنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سینئر جنرل مینجر چوہدری مسعود احمد نے جیو کو بتایا کہ اس شیدول کی تبدیلی کی وجہ پیر کو سندھ میں پائپ لائن کو تخریب کاروں نے نشانہ بنایا تھا جس سے سسٹم میں 38 ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال بڑھ گیا جسے پورا کرنے کے لئے لاہور زون کو جمعہ سے گیس سپلائی کیا جائے گی۔

مزید خبریں :