10 اپریل ، 2013
لاہور…لاہور میں 2چور دن دیہاڑے ایک گھر کے باہر سے مو ٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ ان کی واردات وہاں نصب کلوزسرکٹ ٹی وی کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لی۔لاہورکے علاقے علامہ اقبال ٹاوٴن، خیبر بلاک میں دن دو بج کر 23 منٹپر جبکہ علاقے میں خاموشی تھی،ایک موٹرسائیکل پر2افرادآئے اور تین چار چکر لگانے کے بعد ،تیزی سے موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک کھول کر اسے لے گئے۔ایسے چوروں کے ہاتھوں بیسیوں شہری روازنہ موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم ہو جاتے ہیں، لیکن مختلف چیک پوسٹوں پرشہریوں کوپریشان کرتی پولیس کو یہ کہیں نظر نہیں آتے۔