کاروبار
05 مارچ ، 2012

قومی بچت کی اسکیموں پر سرمایہ کاری پالیسی سخت کرنا ہوگی،یاسین انور

 قومی بچت کی اسکیموں پر سرمایہ کاری پالیسی سخت کرنا ہوگی،یاسین انور

کراچی… گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کا کہنا ہے کہ حکومت کو قومی بچت کی اسکیموں پر سرمایہ کاری پالیسی سخت کرنا ہوگی۔کراچی میں انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں خطاب کے دوران یاسین انور کا کہنا تھا کہ قومی بچت میں کسی بھی وقت سرمایہ کاری نکلوانے کی سہولت کی وجہ سے قرضوں کی ڈیٹ مارکیٹ تشکیل نہیں پارہی ہے۔ ان بچت اسکیموں میں مقررہ مدت سے قبل سرمایہ نکلوانے پر پابندی سے یہ بانڈز مارکیٹ میں فروخت ہونگے اور سیکنڈری ڈیٹ مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان میں ہاوٴسنگ اور ایس ایم ای کے لئے سرمائے کی فراہمی یقینی بنانا ہوگا، جس سے ملکی معیشت کو تیزی سے ترقی دی جاسکتی ہے۔یاسین انور نے مزید کا کہ امریکا اور یورپ کے ریگولیٹرز نے مالیاتی بحران سے سبق نہیں سیکھا ہے اور بیل آوٴٹ کی مد میں دی گئی رقوم بینکاری نظام میں آگئی ہے جو کہ حکومت نے دوبارہ قرض لے لی ہے۔

مزید خبریں :