11 اپریل ، 2013
اسلام آباد…تیل سے بجلی بنانے کیلئے 20 ارب روپے جاری نہ ہوسکے , وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے 9 اپریل کو 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے 9 اپریل کو وزیر اعظم نے 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جو دو دن گزر جانے کے باوجود جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ اس رقم سے بجلی گھروں کے لیے فرنس آئل خریدا جانا تھا۔ بجلی کے شعبے میں یکم جولائی 2012 سے 9 اپریل 2013 تک 278 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔حکومت نے بجٹ میں پورے سال کیلئے اس مد میں 185 ارب روپے جاری کرنا تھے جسے بڑھا کر 291 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ مزید 20 ارب روپے سبسڈی جاری ہونے سے سبسڈی 298 ارب روپے ہوجائے گی جو نظر ثانی شدہ بجٹ سے بھی 7 ارب روپے زیادہ ہے ۔