انٹرٹینمنٹ
05 مارچ ، 2012

شاہ رخ اب کترینہ کیف کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے

شاہ رخ اب کترینہ کیف کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے

ممبئی …بالی وڈ کی کامیاب رومینٹک فلمیں کرنے والے شاہ رخ خان اب نظر آرہے ہیں ،بالی وڈ باربی کے نام سے جانے والی کترینہ کیف کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے،شاہ رخ خان کی کامیاب رومینٹک فلمیں پیش کرنے والے بینر یش راج فلمز نے اب انھیں کاسٹ کیا ہے آج کل بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ، یہ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی فرسٹ پیئرنگ ہے، اور اسی پیئر کی پہلی فوٹو جاری کی ہے یش راج فلمز نے باضابطہ طورپر، فلم کا نام ابھی نہیں بتایا گیا تاہم شوٹنگ لندن میں شروع کردی گئی ہے، جاری کی گئی فوٹو اسی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے، تاہم اس فوٹو کو دیکھ کر یہ سوال ذہنوں میں سر اٹھا رہا ہے کہ کیا اس عمر میں شاہ رخ خان کترینہ کے ساتھ رومانس کرتے اچھے لگیں گے؟

مزید خبریں :