پاکستان
05 مارچ ، 2012

چترال :سارغوز کے مقام پر دریائی کٹاوٴکے باعث مکانات تباہ ہونے لگے

چترال…چترال کے قریب سارغوز کے مقام پر دریائی کٹاوٴ کے باعث مکانات تیزی سے تباہ ہورہے ہیں۔سخت سردی کے باوجود خواتین اورمردوں نے دریا ئے مستوج پر احتجاج کیا۔دریائے مستوج سارغوز کے مکین تاوٴ پل پر پہاڑی تودہ گرنے اوردریائی کٹاوٴ کے سبب ان دنوں سخت پریشان ہیں۔خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے دریاکے کنارے احتجاج کیا اورمستوج بازار میں دھرنا دیا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ کئی بارانتظامیہ کو درخواستیں دیں لیکن دریاکا رخ تبدیل کرکے آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے۔

مزید خبریں :