05 مارچ ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے غیر ت کے نام پر قتل کیس میں مردان پولیس کے کرائم برانچ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ پشاور ہائی کورٹ میں غیرت کے نام پرمبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت وکیل صفائی نے بتایا کہ کوہاٹ کی لڑکی نرگس اور مردان کے احتشام نے 5 سال قبل کورٹ میرج کی تھی،والدین نے نرگس کو2بچوں سمیت کوہاٹ بلوا کر 3 مارچ 2011 میں قتل کیا، بیوی نرگس کو لینے کوہاٹ گیا ہوا شوہراحتشام بھی لاپتا ہوگیا، وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ نرگس اوربچوں کے قتل کا مقدمہ شوہراحتشام کے بھائیوں کے خلاف درج کیا گیا۔