پاکستان
05 مارچ ، 2012

سینیٹ انتخابات کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

کوئٹہ… نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل طاہر بزنجو نے حالیہ سینیٹ انتخابات کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکردی، درخواست گزار نے بلوچستان حکومت،چیف الیکشن کمشنر،اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا ہے۔آئینی درخواست میں موٴقف اختیارکیا گیاہے کہ بلوچستان میں حالیہ سینیٹ انتخابات شفاف نہیں ہوئے لہٰذا نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا انعقاد کروایاجائے۔مرکزی سیکریٹری جنرل نیشنل پارٹی طاہر بزنجو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بلوچستان کی سطح پرسینیٹ الیکشن شفاف نہیں تھے،سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسے کا استعمال کیا گیا،پیپلز پارٹی نے اپنی حمایت کے بدلے میں ایک رکن کو 65کروڑ کے فنڈز ریلیز کیے جو دھاندلی کا کھلا ثبوت ہے۔

مزید خبریں :