کاروبار
11 اپریل ، 2013

غیر ملکی ادائیگی: زرمبادلہ ذخائر صرف پونے بارہ ارب ڈالر رہ گئے

 غیر ملکی ادائیگی: زرمبادلہ ذخائر صرف پونے بارہ ارب ڈالر رہ گئے

کراچی … غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 44 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 11 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مرکزی بینک کے پاس 6 ارب 69 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں اور اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ ذخائر دو ماہ سے بھی کم درآمد ی بل کے برابر ہیں۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آئندہ ماہ تقریبا 50 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی بین الاقوامی مالیاتی دارے کو کرنی ہے جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباو دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :