کاروبار
11 اپریل ، 2013

بجلی گھروں کیلئے رقم جاری کرنے سے انکار نہیں کیا، ترجمان وزارت خزانہ

بجلی گھروں کیلئے رقم جاری کرنے سے انکار نہیں کیا، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد … وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تھرمل بجلی گھروں کیلئے 20 ارب روپے جاری کرنے سے انکار نہیں کیا، رقم اپریل کے آخر تک فراہم کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ اسد امین کا کہنا تھاکہ اسی ماہ مختلف ذرائع سے 20 ارب روپے کا انتظام کر لیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاوٴس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت سے کچھ دن پہلے ہی بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے 11 ارب 20 کروڑ روپے جاری کئے تھے، اب مزید 20 ارب روپے وزارت خزانہ آئندہ 30دنوں میں جاری کر دے گی۔

مزید خبریں :